پشاور (جنگ نیوز) خیبر پختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (KPTMA) کے سالانہ جنرل اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے بیرسٹر اسد سیف اللہ خان کو چیئرمین اور محمد کامران شاہ کو وائس چیئرمین برائے سال 2025-26 منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سبکدوش ہونے والے چیئرمین سکندر قُلی خان خٹک نے کی۔بیریسٹر اسد سیف اللہ خان صوبہ خیبر پختونخوا میں جمہوریہ چیک کے اعزازی قونصل جنرل اور ڈین آف آنریری قونسلز کور ہیں۔ وہ ملک کے ممتاز کاروباری ادارے سیف گروپ آف کمپنیز کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس وقت سیف ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ و کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔نومنتخب وائس چیئرمین محمد کامران شاہ امین گروپ آف انڈسٹریز سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی KPTMA کے چیئرمین اور وائس چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وہ کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی فعال کردار ادا کرتے ہیں۔