• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متا ثر ین ،آرٹسٹوں نے پانچ لاکھ سے زائد کی امداد الخدمت کے حوالے کر دی

پشاور( لیڈی رپورٹر)آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے سینیئر وائس چیئرمین طارق جمال نے پشاور پریس کلب میں ارٹسٹوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے اکھٹی گئی   پانچ لاکھ تیس ہزار روپے امداد   کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین خالد وقاص چمکنی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے ارٹسٹ طارق جمال اور جنرل سیکرٹری اور سینیئر اداکارہ اور ھیومنسٹ شازمہ حلیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکار برادری نے ارٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کی چھتری تلی پشاور کے روڈوں پر کھڑے ہو کر خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے چند اکٹھا کیا اور کچھ ہمارے فنکار برادری نے اپنی جیبوں سے اپنے پیٹ کاٹ کر رقم اکٹھی کی جو کل ملا کر پانچ لاکھ 30 ہزار روپے بنتی ہے وہ اج ہم الخدمت فاؤنڈیشن کو پیش کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فنکار برادری کے دل بھی اپنے خیبر پختونخواکے سیلاب زدگان کے دلوں کے ساتھ برابر دھڑک رہے ہیں اور ان کا درد ہم محسوس کرتے ہیں اس موقع پر خالد وقاص چمکنی نے ارٹسٹوں کو پیشکش کی کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی چھتری تلے ہونے والا سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام ʼʼبنو قابلʼʼ میں فنکار برادری کے بچوں کو اور فنکاروں کو ائی ٹی سکل کی تعلیم دی جائے گی۔
پشاور سے مزید