پشاور(جنگ نیوز)لکی سیمنٹ نے سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ (SMIT) کے تعاون سے لکی سیمنٹ پیزو پلانٹ میں آئی ٹی اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے ٹیسٹ کاانعقاد کیا۔ کمپنی کا یہ اقدام مقامی نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اسکلز سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ٹیسٹ میں علاقے کے 1,000 سے زائد طلباء نے حصہ لیا،جو نوجوانوں کے تکنیکی ہنر سیکھنے کے جذبے اور عزم کا واضح اظہار ہے۔ سخت جانچ کے بعداس پروگرام کیلئے 74 طلباءکا انتخاب کیا گیا، جن میں 22 طلباء کو گرافک ڈیزائن اور 52 طلباء کو ویب ڈویلپمنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ، تاکہ وہ انڈسٹری سے متعلقہ جدید مہارتیں اور نالج سیکھ کر اس سیکٹر میں موجود کیئریئر کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔ یہ اقدام لکی سیمنٹ کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے اس کی مستقل وابستگی کی عکاسی ہے۔