• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہِ راست شپنگ سروس بند

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں شروع کی گئی نجی کمپنی کی براہِ راست شپنگ سروس بند ہو گئی،یہ بات بنگلہ دیش کے سیکریٹری داخلہ نسیم الغنی اور ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران بتائی ،ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہِ راست پرواز اور فیری سروس شروع کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ تجارت اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ملاقات میں کراچی اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کے روابط سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ بنگلہ دیشی سیکریٹری نے یاد دلایا کہ ایک نجی کمپنی نے حال ہی میں براہِ راست شپنگ سروس شروع کی تھی لیکن وہ بعد میں بند ہو گئی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی کہ اسے وفاقی سطح پر دوبارہ شروع کرانے میں مدد فراہم کریں۔شہری سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی جسے کبھی دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شمار کیا جاتا تھا، اب عالمی کرائم انڈیکس میں 85ویں نمبر پر ہے جو کہ ایک نمایاں بہتری ہے۔
اہم خبریں سے مزید