• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے پی ٹی آئی کے استعفے صرف اعلان تک محدود

اسلام آباد ( آن لائن)قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے پی ٹی آئی کے استعفے صرف اعلان تک محدود،سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے باوجود دو اہم چیئرمین تاحال اپنے عہدوں پر موجود ہیں جب کہ باقی چھ چیئرمین بھی بدستور سرکاری مراعات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق نہ صرف بعض استعفے رسمی طور پر جمع نہیں کروائے گئے بلکہ جنہوں نے استعفے دیے بھی، انہوں نے اب تک سرکاری گاڑیاں، دفاتر اور دیگر سہولیات واپس نہیں کیں۔ ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹ کی آٹھ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے استعفوں کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم صرف چھ کے استعفے ہی پارلیمانی لیڈر کے ذریعے جمع کرائے گئے۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا۔سینیٹ ذرائع کے مطابق جمع کرائے گئے چھ استعفوں میں فیصل سلیم اور سیف اللہ ابڑو کے استعفے شامل نہیں تھے، جبکہ باقی چھ چیئرمینوں نے اگرچہ استعفیٰ دیا ہے، لیکن وہ بدستور سرکاری مراعات حاصل کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید