• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کا فردِ واحد کیخلاف شرعی یا فتوے نما رائے دینا، آئینی اختیارات سے تجاوز ہے،علامہ حسنین عباس گردیزی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)اسلامی نظریاتی کونسل کا تحقیقات یا فوجداری معاملات میں مداخلت کرنا یا کسی فردِ واحد کے خلاف شرعی یا فتوے نما رائے دینا، آئینی اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے ،ان خیالات کا اظہار صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک معروف دینی سکالر کے خلاف، جو اس وقت زیر تفتش ہے ، ان کے خطابات اور تقاریر کو بنیاد بناتے ہوئے "گستاخی" کا فتویٰ نما اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس پیش رفت نے نہ صرف قانونی اور آئینی حلقوں میں تشویش پیدا کی ہے بلکہ دینی و فکری طبقات میں بھی شدید اضطراب جنم لیا ہےاور ایک زیر تفتیش شہری کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید