کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار،گھر سے خاتون کی لاش ملی ،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانہ کی حدود افغان بستی میں گھر سے 22سالہ بشریٰ زوجہ نظام کی لاش ملی ،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ گلشن معمار عبدالغفار کورائی نے بتایا ہےکہ متوفیہ خاتون کے ہاں چند روز قبل بچہ کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث خاتون کی طبیعت ناساز تھی،متوفیہ خاتون کی طبعی موت واقع ہوئی۔