کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ای سی پی کو زیادہ سمارٹ، تیز تر اور محفوظ مارکیٹ نگرانی کرنے کے قابل بنانے کے لئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کے درمیان معاہدہ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے کیپیٹل مارکیٹس کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، جس کے تحت ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔یہ معاہدہ ایس ای سی پی کو براہِ راست پی ایس ایکس کے نئے نگرانی نظام تک رسائی فراہم کرتا ہے۔یہ انضمام ایس ای سی پی کو زیادہ سمارٹ، تیز تر اور محفوظ مارکیٹ نگرانی کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں وہی جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جو پی ایس ایکس کے پاس موجود ہے۔