• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سوفٹ ویئر ہاؤس میں لڑکی کو ہراساں کرنیوالے 8 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں واقع سوفٹ ویئرہاؤس میں لڑکی کو ہراساں کرنے، فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے 8 افراد کو گرفتار کرکےمقدمات درج کرلئے ہیں، ملزمان پر ہراسانی، فائرنگ اور جھگڑا کرنے کے الزامات ہیں، پولیس نے واقعے کے مجموعی طور پر 6مقدمات درج کئے ہیں، گرفتار پانچ افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا جسکے خلاف غیر قانونی اسلحے کے دفعات کے تحت 5مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6میں سوفٹ ویئرہاؤس(کال سینٹر) میںکام کرنے والی لڑکی کوہراساں کرنے اورفائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر سوفٹ ہائوس کے 8 ملازمین کو گرفتار کرلیا ، مبینہ طور پرحراساں کی گئی لڑکی کے والد سید شعیب حسین کی مدعیت میں درج مقدمہ میں بتایا گیا ہےکہ ان کی بیٹی گزشتہ تین سال سے کال سینٹرمیں بحیثیت کسٹمر لیڈرکام کررہی تھی برانچ منیجر دانیال بیٹی کوہراساں کرتا اورنازیبا حرکات کرتا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید