اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے اے آئی ریپر مقابلہ 2025 کا آغاز کیا گیا ہے ، یہ مصنوعی ذہانت کا ایک تاریخی قومی اقدام ہے جس کا مقصد نوجوانوں، پروفیشنلز اور محققین کو پاکستان کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے اے آئی کے استعمال پر آمادہ کرنا ہے۔ یہ مقابلہ پانچ بڑے شہروں کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس کا فائنل اسلام آباد میں ہوگا،اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اے آئی ریپر مقابلہ 2025 ہماری اس پختہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کو جامع ترقی، سماجی اثرات اور معاشی خوشحالی کے لیے بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔