کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈی سی ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے گندم کے غیر قانونی ذخیرہ پر دو رائس ملز پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کو قبضہ میں لے لیا گیا اور دونوں ملز کو سربمہر کر دیا گیا ہے 75 ہزار غیر قانونی ذخیرہ کئے گئے تھیلے قبضہ میں لے لئے ہیں کمشنر کراچی کو ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق دو رائٹس ملز سلور رائس ملز اور آصف را ئٹس ملز سے ذخیرے برا مد ہوئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم خالد معروف کی نگرانی میں کارروائی کی گئی دونوں ملز کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔