کراچی( اسٹاف رپورٹر ) بن قاسم پولیس نے پورٹ قاسم سے پنجاب جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کا مقدمہ درج کرلیا ۔ مقدمہ پارکو کے اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں تین افراد شیخ وقار یوسف، علی ارتضیٰ شاہ، عزیز رحمان اور ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ پارکو لائن کے راؤنڈ پر تھے ایک پلاٹ پر گئے تو ہمیں شک ہوا ۔