کراچی(جنگ نیوز)اے پی این ایس کی جرائد کمیٹی کے زیر اہتمام خواتین ڈائجسٹ گروپ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی صدارت میں ہوا۔ ریفرنس میں عامر محمود (مرحوم) کی شخصیت اور اخباری صنعت بالخصوص جرائد کی ترقی اور آزادی صحافت کے لئے ان کی خدمات کا ذکر کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ ریفرنس میں اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی ، سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر جبار خٹک، یونس مہر ، ممتاز پھلپوٹو، فوزیہ شاہین، حسینہ جتوئی، طاہر قریشی، امجد رائو، علی بن یونس، نجم الدین شیخ، خرم حسین، اقبال تنیو، شاہد ساٹی، سلمان قریشی جبکہ بذریعہ زوم میاں فضل الٰہی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔