• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، تیز رفتار آئل ٹینکر نے متعدد گاڑیوں کو ٹکرماردی، 6 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس موڑ روڈ ٹریفک سنگل کےقریب تیزرفتارآئل ٹینکرنے ٹریفک سگنل پرکھڑی متعدد گاڑیوں کوٹکرماردی جس کے باعث خواتین اوربچی سمیت 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق ڈیفنس تھانےکی حدود یفنس موڑروڈ ٹریفک سنگل کےقریب تیز رفتارآئل ٹینکرنے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر کھڑی متعدد گاڑیوں کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں رکشے اورگاڑیوں میں سوارخواتین اوربچی سمیت 6سے زائد افراد زخمی ہوگئے حادثے میں موٹرسائیکل ،رکشے،لوڈنگ سوزوکی سمیت 7سے زائد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ حادثے میں رکشہ ، لوڈنگ سوزوکی اور ایک سفید رنگ کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی حادثے کے بعد ڈیفنس موڑ روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ملک بھر سے سے مزید