• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی رفعت مختار نے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کر دیں۔ ملک بھر کے زونز کو مزید مختلف حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے مزید ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں سابق ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ علی اکبر شاہ نے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ کے عہدے کو دو حصوں میں منقسم کر دیا گیا ہے۔ ایک اے ڈی جی نارتھ ہوگا اور ایک اے ڈی جی سینٹرل ہوگا۔ بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کا ڈیٹا اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ محفوظ رکھنے والے ادارے آئی بی ایم ایس کو آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے بھی منسلک کر دیا گیا ہے اور ان دونوں ڈپارٹمنٹ کا ایک ہی ڈائریکٹر ہوگا۔ ڈائریکٹر لاء اینڈ آپریشن کا عہدہ ختم کر دیا گیا ، اب مذکورہ معاملات ڈائریکٹر گلگت بلتستان دیکھیں گے۔ ڈائریکٹر لاء اینڈ پالیسی کوآرڈینیشن کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا ، وہاں کے معاملات ڈائریکٹر اکنامک کرائم ونگ دیکھیں گے جن کے ذمے کمرشل بینکنگ سرکلز اور کارپوریٹ کرائم سرکلز کی سربراہی بھی ہوگی اور مذکورہ ڈائریکٹر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اے ایم ایل کے ماتحت کام کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید