• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاقو حملے کے بعد پوری زندگی آنکھوں کے سامنے گھوم گئی تھی، سیف علی خان

سیف علی خان(فائل فوٹو)۔
سیف علی خان(فائل فوٹو)۔

بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان نے کہا کہ چاقو کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ان کی پوری زندگی ان کی آنکھوں کے سامنے گھوم گئی، مجھے یاد ہے میں اپنی زندگی کے بارے میں سوچ رہا تھا۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے کو اپنے حالیہ انٹرویو میں 55 سالہ سیف علی خان نے اس سال کے اوائل میں ممبئی میں واقع انکے گھر پر نصف شب کو ہونے والے چاقو حملے سے وہ کسطرح نبرد آزما ہوئے۔

یاد رہے کہ اس حملے کے دوران سیف نے گھر میں گھسنے والے حملہ آور کو نہ صرف پسپائی پر مجبور کیا بلکہ بچوں تیمور اور جیہہ کی بھی حفاظت کی جنکے سامنے یہ سب کچھ ہوا۔ 

اس واقعہ میں سیف علی خان بری طرح زخمی ہوئے اور اسپتال میں زیر علاج رہے۔ انھوں نے کہا اس مہلک حملے سے بچ نکلنے پر ایک عجب سی خوش قسمتی کا احساس ہوا کیونکہ یہ بہت ہی خطرناک وار تھا اور اس میں محفوظ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں۔ 

انھوں نے کہا جب میں زخمی حالت میں فرش پر تھا تو پوری زندگی میری نگاہوں میں گھوم گئی کہ یہ کتنی حسین ہوتی ہے، میرے پاس دولت ہے، جو بہت سوں کے پاس مجھ زیادہ ہے لیکن اپنے بیوی بچوں اور زندگی کی دیگر تعیشات کے بارے میں سوچ رہا تھا۔

واضح رہے کہ سیف نے 16 جنوری کو ہونے والے حملے میں خالی ہاتھوں سے مقابلہ کیا، اس دوران انکی ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم آئے جس کے بعد انھیں لیلاوتی اسپتال لیجایا گیا جہاں انکی سرجری کی گئی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید