• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر شروف دنیا کا سب سے کم عمر ایکشن اسٹار ہے، جیکی شروف

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شروف نے کہا ہے کہ بیٹا ٹائیگر شروف دنیا کا سب سے کم عمر ایکشن اسٹار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکی شروف نے ایک انٹرویو میں ٹائیگر شروف کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ اب لوگ مجھے ٹائیگر کے والد کے نام سے پکارتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بیٹے کے والد کے طور پر لوگ مجھے پکارتے ہیں، ٹائیگر دنیا کا سب سے کم عمر ایکشن اسٹار ہے ، جو اپنے تمام اسٹنٹ خود کرتا ہے۔

جیکی شروف نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے، بچوں کی مائیں تو مجھے پہچان لیتی ہیں لیکن چھوٹے بچے نہیں جانتے تو میرا تعارف ٹائیگر کے والد کے طور پر کرایا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے جب فلم پرندہ کےلیے فلم فیئر ایوارڈ ملا، ریکھا جی نے ایوارڈ مجھے دیا، اُس وقت اسٹیج پر ٹائیگر میری گود میں تھا، اُسی بچے نے فلم انڈسٹری میں مقام بنالیا ہے۔

جیکی شروف نے کہا کہ محنت اور تیاری پہلے کرنی چاہیے، باقی سب اوپر والے کے ہاتھ میں ہے۔

ٹائیگر شروف نے 2014ء میں فلم ہیرو پنتی سے اداکاری کا آغاز کیا، وہ اس وقت ملک کے بڑے ایکشن اسٹار ہیں، آج کل وہ ساجد ناڈیاڈوالا کی ایکشن فلم باغی 4 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید