کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم لڑکی کی رضائی میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی، پولیس اور ریسکیو رضاکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او زبیر نواز کے مطابق لاش جوان لڑکی کی تقریباً ایک سے ڈیڑھ ماہ پرانی معلوم ہوتی ہے اور مکمل طور پر گل چکی ، ناقابل شناخت ہے،لاش کے جسم سے کھال ختم ہو چکی اور تقریباً ڈھانچہ باقی رہ گیا ہے، لڑکی نے جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ پہن رکھی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ جس جگہ سے لاش ملی وہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ڈمپنگ پوائنٹ ہے ،لاش کی اطلاع کچرا چنے والے اور علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی ،شبہ ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پرقتل کیا گیا اور لاش رضائی میں لپیٹ کر کچرا اٹھانے پر مامور ٹرکوں کے ذریعے گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکا گیا ہے۔