• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشیں ختم مگر مختلف علاقوں میں بہتے گٹروں کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بارشیں ختم ہوگئیں مگر مختلف علاقوں میں بہتے گٹروں کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،نارتھ کراچی سیکٹر 5E میں بہتے گٹروں کی وجہ سے مرکزی لنک روڈ تباہ ہو گئی ہےاور مچھروں کی بہتات سے ملیریا ، ڈینگی اور ڈائیریا جیسی خطرناک بیمار یاں پھیلنے لگیں ،مکینوں نے بتایا کہ یہاں سیوریج لائن کے بند ہونے کی وجہ سے گٹروں کا پانی باہر آگیا اور مرکزی لنک روڈ پر پھیل گیا ، سڑک پر گڑھے پڑنے سے شہریوں کی روزمر ہ کی آمدورفت شدید متاثر ہوگئی ،مقامی رہائشیوں نے کہا کہ میئر کراچی اور وزیر بلدیات کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایکس ای این آفیسرنارتھ کراچی اور سب انجینئرنارتھ کراچی سیکٹر 5E کو احکامات جاری کر یں کہ یہاں پرسنکشن اور راڈنگ مشین سے بھی کوشش کی جائےتاکہ علاقہ مکینوں کے اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید