• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی کریک روڈ خالی پلاٹ سے گزشتہ روز ملنے والے بچے کی شناخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کریک روڈ جھاڑیوں کے قریب خالی پلاٹ سے جمعرات کے روز شاپنگ بیگ میں لپٹی ہوئی9 سالہ بچے کی کئی روز پرانی لاش کی شناخت9 سالہ حسن شاہ ولد جاوید شاہ کے نام سے کی گئی ، بچہ کورنگی ڈیڑھ مٹکے والی پلیہ نورانی بستی کا رہائشی تھا ، پولیس کے مطابق بچہ 22 سمتبرکو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب اپنے والد کی پان کی دکان پرآیا تھا جہاں سے شام 7 بجے کے قریب وہ لاپتا ہوا تھا ،پولیس کے مطابق بچے کو سر پر کوئی وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا ہے، بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوسکے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید