کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا،شہر قائد کی ابتر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے،عوام پانی، بجلی،اشیائے خوردونوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں اذیت کا شکار ہیں، برسر اقتدار جماعتوں کو الزام تراشیوں سے فرصت نہیں،برسر اقتدار جماعتیں رسہ کشی کی بجائے شہر کی مخدوش صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں، پانی، بجلی، گیس کی قلت،گراں فروشی،پارکنگ مافیہ،لینڈ مافیہ قبضہ گروپس کو روکنے والا کوئی نہیں،شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔