کراچی (پ ر)جامع ہری مسجد کمیٹی کی مدت میں دوسال توسیع کردی گئی ،اس ضمن میں سپریم کونسل مسلم کچھی کمہار جماعت کے زیراہتمام گزشتہ روز جامع ہری مسجدکی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا،شرکاءنے مسجدانتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیااوراتفاق رائے سے صدرمحمد عمر‘نائب صدراقبال حسین ‘جنرل سیکریٹری فقیرمحمد ساٹی اورخازن عثمان غنی کو 2027ء تک مزیددوسال تک مسجدکے انتظامات چلانے کی منظوری دیدی۔