کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پانی، بجلی کی عدم فراہمی اور انکروچمنٹ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،تفصیلات کے مطابق جناح برج راؤنڈ اباؤٹ پر کیماڑی کے مکینوں نے بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا، مین ایم اے جناح روڈ سعید منزل کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،کورنگی 12 ہزار روڈ ڈی سی آفس کے سامنے انکروچمنٹ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس کے باعث آنے اور جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے۔