• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی ، حادثہ میں 18 سالہ عبداللہ ولد سرفراز جاں بحق اور 19 سالہ موسیٰ بابر ولد سرفراز اور 19 سالہ فہد ولد اشتیاق زخمی ہوگئے جبکہ کار تباہ ہو گئی، کار میں پانچ نوجوان سوار، آپس میں دوست اور سیر و تفریح کے لیے نکلے تھے، لانڈھی 36 بی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،اہل خانہ کے مطابق متوفی عبداللہ فرسٹ ائیر کا طالب علم اورسوشل میڈیا انفلوئنسر تھا،زخمی دونوں نوجوان بھی طالب علم ہیں،دریں اثنا شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث 19 سالہ حسیب ولد جاوید جاں بحق ہوگیا،متوقی رائیڈر اور رنچھوڑ لائن کا رہائشی تھا، علاوہ ازیں پیرآباد میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 25 سالہ ارباز خان ولد روزی خان جاں بحق ہو گیا ، کلفٹن بن قاسم پارک کے قریب مندر کی دیوار سے گر کر 38 سالہ جیٹا ولد چندو جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید