کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 کی چیئرمین کی نشست پر ٹی ایل پی کی جانب سے دی جانے والی دوبارہ گنتی کی درخواست پرٹی ایل پی کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو فاتح قرار دے دیا گیا،تاہم الیکشن کمیشن کراچی کی جانب سے محمد علی جہانگیری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن پاکستان، کراچی کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1کی چیئرپرسن کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔اعلان کے مطابق شہنیلا عامر کے ووٹ 3 ہزار 801جبکہ ٹی ایل پی امیدوار محمد علی جہانگیری کے ووٹ 1 ہزار 787بتائے گئے تھے، دوبارہ گنتی کے دوران شہنیلا عامر کے 1600 ووٹ نکلے، محمد علی جہانگیری نے 1 ہزار 787 ووٹ لے کر میدان مار لیا ۔