کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار جنجال گوٹھ کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر 20سالہ نوجوان منصورمحسود کوقتل کرنے کے واقعہ کے خلاف جمعہ کو مقتول کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے میت کے ہمراہ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب احتجاج کیا جس کے باعث سپرہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،مظاہرین کا کہنا تھاکہ سپر ہائی وے کے اطراف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں،مظاہرین نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تین دن کا ایلٹی میٹم دے دیا ، مقتول کی نماز جنازہ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے مقام پرادا کی گئی۔