• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، بچے سمیت 3 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد بحق ، بچے سمیت 3زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور ایف ضیا کالونی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ عامر صمد عرف امیر ولد بابا فرید چکرزئی جاں بحق ہو گیا،مقتول کو گردن پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ماڑی پور کوہاٹی محلہ میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 5 سالہ سفیان ولد آصف زخمی ہوگیا،سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود دلدار عمرانی گوٹھ میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 27 سالہ محمد آصف ولد محمد سلیم زخمی ہو گیا ،سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 25 سالہ احمد ولد محمد ایوب زخمی ہو گیا، دریں اثنا کھارادر لطیف کلاتھ مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ زبیر ولد غلام قادر جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق مقتول لطیف کلاتھ مارکیٹ میں دکانوں پرکام کرتا اور لیاری کھڈا مارکیٹ کا ریائشی تھا، مقتول کی لاش جس عمارت کے قریب سے ملی ہے اس کی چھت پر بھی خون موجود تھا ،بظاہر معلوم ہوتا ہےمقتول چھت سے گرا ہے تاہم واقعہ کی قتل کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے،پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی ملا ہے واقعہ خودکشی ہے یا قتل اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید