پشاور ( لیڈی رپورٹر )ال پاکستان درجہ چہارم سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن ال محکمہ جات ضلع پشاور نے اپنے مطالبات کیلئے حکومت کو 15اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 16اکتوبر کو پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے جبکہ ائندہ لا لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا اس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن کیے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جو صوبائی صدر اکبر خان مہمند زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری اور صوبائی ترجمان قاسم جان سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کلاس فور ملازمین کی ڈیلی ویجیز پر بھرتی،سکولوں اور کالجوں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں ۔