اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں پوری مسلم امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اور فلسطین و کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیاجبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو فوری پاکستان جا کر سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کے لئے کہا ہے‘ان کا جنگ بندی کے لئے کردار جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے اہم تھا‘بھارت کی سرحدپار دہشت گردی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔