• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ سے ملاقات، پاکستان نے ایران اور مشرق وسطیٰ  کی صورتحال پر بھی مؤقف پیش کیا

 لاہور (تجزیہ ،محمدمہدی )وزیراعظم محمد شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے اثرات کا تعين کرنے کیلئے دنیا بے چين ہے ۔ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف حد درجہ اہمیت رکھتا ہے اور شنیدہے کہ پاکستان نے اس حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا ہے اور صدر ٹرمپ کو باور کروایا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور اس قسم کی گفتگو سے صرف معاملات اور خراب ہونگے حالاں کہ ان معاملات کو پر امن طریقہ کار سے بھی حل کیا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر اقوام متحدہ میں موجود رہ کر سنتے ہوئے ارد گردتشریف لائے مندوبین کے چہروں کا مطالعہ کر رہا ہوں ۔ پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریر دنیا بھر کے مندوبین بہت انہماک سے سن رہے ہیں ۔ ایک ایسے پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریر کے جس نے بھارتی بالادستی کا طلسم بھسم کر کے رکھ دیا ہے ۔ وزیر اعظم کی تقریر ایک ایسے فاتح کی امن دوست گفتگو کے طور پر سنی گئی کہ جس نے فریق مخالف کو پچھاڑنے کے باوجود ہوش سے فیصلے کئے اور اس تقریر میں بھی امن پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے انڈیا کو امن کی دعوت دی ۔
اہم خبریں سے مزید