• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کیلئے پہلی سہ ماہی میں 8.6 ارب روپے جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے مختص 31ارب روپے میں سے 8.6 ارب روپے جاری کر دیئے ، یہ فنڈز پی ایس ڈی پی کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے جاری کئے گئے ، دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کیلئے مختص فنڈز میں سے پہلی سہ ماہی میں 28 فیصد جاری کئے گئے ، کراچی آئی ٹی پارک کے لئے 15 ارب روپے جبکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے لیے 7 ارب روپے پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے، دونوں آئی ٹی پارک منصوبے کورین بینک کے نرم قرض سے مکمل ہو رہے ہیں، ذرائع کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، یہ آئی ٹی پارک جدت و ٹیکنالوجی سروسز کا مرکز ہوگا، آئی ٹی پارک سے آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ متوقع ہے ،یہ منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا، مقامی اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کو نئے مواقع میسر آئیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید