ژوب (نامہ نگار) ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار کی مبینہ غفلت ،غلطی سے فائرنگ کر دی، گورنر سے ملاقات کیلئے آنے والے 3 طلبا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ،طلباگورنر سے ملاقات کے بعد جیسے ہی باہر نکلےفائرنگ شروع ہوگئی،رپورٹ کے مطابق ژوب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی رہائشگاہ میں موجود پولیس اہلکار کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں اچانک فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے تین طلبا صادق شاہ ذوالقرنین محمد ایاز اور دو پولیس اہلکار سپاہی روزی خان اور اسپیشل برانچ کے اہلکار حبیب الرحمان زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں انکی الت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے پولیس کے مطابق طلبا گورنر سے ملاقات کے بعد جیسے ہی کمرے سے باہر نکلےاس دوران مبینہ طور پر ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن ژوب کے گن مین کی مبینہ غفلت سے فائرنگ ہوئی موقع پر موجود طلبا نے بتایا کہ جیسے وہ باہر نکلےفائرنگ شروع ہوئی واقعہ اتنا شدید اور اچانک تھا کہ موقع پر موجود پولیس اور سیکورٹی اہلکار بھاگ گئے گورنر ہاؤس میں افراتفری مچ گئی تاہم طلبا نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گاڑیوں میں ڈال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔