• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیہ اور زوہیب حسن کی والدہ انتقال کرگئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برصغیر میں پاپ موسیقی کی عظیم گلوکارہ مرحوم نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن انتقال کر گئیں۔

مسز بصیر حسن کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زوہیب حسن نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو والدہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی والدہ کے ہمراہ تصاویر پر مشتمل ویڈیو کلپ شیئر کی اور لکھا کہ میری ماں، میری محبت اور میری رہنما انتقال کر گئیں۔ انہوں نے والدہ کی تدفین سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن کافی عرصے سے علیل تھیں، وہ موذی مرض ڈائمنشیا کا شکار تھیں۔

ان کی دیکھ بھال کے لیے چند برس قبل زوہیب حسن بیرون ملک سے پاکستان واپس آگئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مئی 2020 میں ان کے والد بصیر حسن انتقال کر گئے تھے، جبکہ نازیہ حسن 2000 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھیں اور ان کا اُسی سال اگست میں انتقال ہوگیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید