• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی، 3 کار لفٹر گرفتار، مسروقہ کار، لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ماڈل کالونی پولیس نے 3 کار لفٹر ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ کار ، لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کی شناخت مصباح الحق ولد طارق محمود، سید محسن زیدی ولد سید ہادی زیدی اور سید معاذ حسین شاہ ولد سید سجاد حسین شاہ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری شدہ گاڑی نمبر BGG-648میں سوار تھے جو تھانہ ماڈل کالونی کی حدود سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 314/2025بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ ماڈل کالونی میں درج ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کار BGG-648، نائن ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈ لوڈ میگزین، پستول 30بور بمعہ راؤنڈز لوڈ میگزین، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید