کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور اسپیشل برانچ نے نارتھ ناظم آباد مجاہد کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں زاہد اور ناصر شامل ہیں۔ملزمان سے 3کلو سے زائد منشیات چرس برآمد کی گئی ہے ۔چھاپے کے دوران دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ منشیات کے اڈے پر روزانہ لاکھوں روپے کی منشیات بیچی جاتی تھی۔ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید