کراچی (پ ر ) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق 10 جولائی 2025چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ اور بیواؤں، بزرگ پنشنروں کی دادرسی پر پینشنروں نے دعاؤں سے نوازتے ہوئے فیصلے پر مقررہ وقت پر عمل درآمد کرانے کی درخواست کی ہے ۔ دریں اثناء کراچی سے تعلق رکھنے والے پینشنرز ،نے( پی ٹی ای ٹی) کی جانب سے حالیہ پنشن میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے حساب سے پنشن میں اضافہ کیا جائے۔