• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی لاکر مبینہ فروخت دو لڑکیوں کی حفاظتی تحویل، شیلٹر ہوم بھیج دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لانے اور مبینہ طور پر فروخت کرنے والی دو لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم بھیج دیا ۔مددگار 15پولیس کے مطابق ایس ایس یو اور مددگار 15کی مشرکہ کاوشوں سے دو لاوارث لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایئر پورٹ کے قریب 19سالہ طیبہ اور 17سالہ حمیرا بھاگتی ہوئی ایس ایس یو کے جوانوں کے پاس آئی تھیں۔ان لڑکیوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ ایک شخص انہیں فروخت کرنے جا رہا تھا۔ایس ایس یو کی موبائل کیو آر ایف کے طور پر ایئرپورٹ کے قریب تعینات تھی۔ جوانوں نے لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لیکر مددگار 15کو کال کی۔مددگار 15کے میلاپ یونٹ نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر ائیر پورٹ تھانے منتقل کیا تھا۔پولیس کے مطابق طیبہ کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد اور حمیرا کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق عائشہ نامی خاتون دونوں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی تھی۔خاتون نے لڑکیوں کو رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کردیا۔متاثرہ لڑکیوں کا دعویٰ ہے کہ رفیع الدین پیسے لیکر ان سے بدکاری کرواتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید