کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث مفرور و مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر آفریدی گوٹھ میں کارروائی کرکے ملزم بادل زیب ولد زمان زیب خان کو گرفتار کیا گیا۔ملزم تھانہ مانگھوپیر کے مقدمہ الزام نمبر 90/2025بجرم دفعہ 302/34ت پ میں مفرور و مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔