کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کے ماتحت عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین نے پاکستان سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ ملازمین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تین اسپیشل الاؤنس ختم کردئیے گئے ہیں ، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ان اسپیشل الاؤنسز کو بحال کرے ، احتجاج کرنے والے ملازمین میں احتساب عدالتوں کے ملازمین ،وفاقی اینٹی کرپشن کورٹس سمیت دیگر ملازمین شامل ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید