کراچی( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس اسٹیل مل سے قیمتی لوہا، تانبہ اور اسکریپ چوری میں ملوث اسٹیل مل کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سید سادات علی اسٹیل مل کا اسٹور جنرل مینیجر تھا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 40کلو تانبہ (کاپر) اور چوری میں استعمال ہونے والی کلٹس گاڑی برآمد ہوئی۔ملزم مذکورہ گاڑی کے ذریعے قیمتی سامان خفیہ طور پر باہر منتقل کر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید