کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں دو زخمی ملزمان سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب پولیس نے مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پولیس کا جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے،پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں عبد المجید ولد محمد نواز (زخمی) اور محمد آصف ولد عبد الستار شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینے ہوئے موبائل فونز اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔زخمی ملزم کی شناخت سعد عرف چیرا ولد سلطان جبکہ اس کے گرفتار ساتھی کی صالح ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے پستول ،موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم سعد کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے ۔