• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ سے 19سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی،پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر سیکٹر 20/b مکان نمبر L/516میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعہ میں ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولہ کی شناخت 19سالہ فاطمہ کرن دختر محمد احمد اعوان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا اور واقعہ میں ملوث ایک ملزم نثار گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو رشتہ میں لڑکی کا ماموں اور دولہے کا والد ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید