• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں یوسی کونسلر کے 7 سالہ بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش، شور مچانے پر ملزمان فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں یوسی کونسلر کے 7 سالہ بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش،شور مچانے پر ملزمان فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی ٹائون یو سی 6 کے جنرل کونسلر عدنان سید کے مطابق ان کے 7 سالہ بیٹے کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اغواء کی کوشش کی تاہم شور مچانے پر مذکورہ افراد فرار ہوگئے ۔سید عدنان کے مطابق ان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے اور کورنگی ڈیڑھ نمبر کے رہائشی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 26 ستمبر کو رات گیارہ بجے ان کا 7 سالہ بیٹا سید عبداللہ جو دوسری جماعت کا طالب علم ہے کھانا کھاکر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اس کو اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم شور مچانے پر یہ افراد فرار ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو کردی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید