• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب کا عالمی یومِ قلب پر ہیلتھ کیمپ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی اور آغا خان اسپتال کے اشتراک سے عالمی یومِ قلب کے موقع پر کراچی پریس کلب میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اراکینِ پریس کلب اور ان کے اہلِ خانہ کے مختلف ٹیسٹ، ای سی جی اور ایکوکارڈیوگرام کئے گئے۔ اس موقع پر آغا خان اسپتال کے شعبۂ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عثمان فہیم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں دل کے ٹرانسپلانٹ کی صلاحیت اور ماہرین تو موجود ہیں لیکن اس حوالے سے بعد از مرگ اعضا عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینے اور اس کے لیے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو نوجوانوں میں ہارٹ ڈیزیز اور کم عمری کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید