• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم لندن پہنچ گئے، نواز شریف کو دورۂ امریکا اور ٹرمپ ملاقات سے آگاہ کیا

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف اپنا دورہ امریکہ مکمل کرکے ہفتہ کے روز لندن پہنچ گئے، نواز شریف کو امریکا دورے ٹرمپ سے ملاقات سے آگاہ کیا۔ 

برطانیہ میں موجود پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور مسلم لیگی ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

لندن پہنچنے سے قبل وزیراعظم نے جینیوا میں ن لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو امریکا کے دورے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید