• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پاکستانی بیف کی ملائیشیاء برآمد کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہدایت

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی بیف کی ملائیشیاء برآمد کیلئے متعلقہ ادارے کو قابل عمل و ٹھوس منصوبہ بندی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی ۔انھوں نے کہا کہ پاک-ملائیشیاء تجارت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں،ملائیشیاء نے پاکستان کا ہر مصیبت میں ساتھ دیا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین تجارت کے فروغ کے حوالے اجلاس کی صدار ت کے دوران کیا۔ اجلاس میں پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین تجارتی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید