• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی میں پاکستان کی تقریر منفرد قرار دی جارہی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کی اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ جواب میں تجزیہ کار فخر درانی، بینظیر شاہ، ڈاکٹر قمر چیمہ اور آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی تقریر اس بار منفرد قرار دی جارہی ہے۔ ماضی کی طرح اس میں بھی کلائمٹ چینج، مسئلہ کشمیر اور فلسطین جیسے نکات دہرائے گئے تاہم اس بار خطاب سے قبل ہونے والی عالمی پیش رفت پاکستان کے حق میں رہی جس سے نہ صرف ملک کی اہمیت بڑھی بلکہ عالمی سطح پر ساکھ بھی بہتر ہوئی۔ عرب ممالک میں پاکستان کو باضابطہ سیکیورٹی پروائیڈر کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ان عوامل کے باعث اس تقریر کو زیادہ سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کا ذکر مثبت انداز میں کیا گیا۔ کرک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن پر ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ یہ ملا نذیرگروپ کے لوگ تھے اور ان کے پاس جدید اسلحہ تھاافغان حکومت کو بارہا کہا جارہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو روکا جائے لیکن ان کی ترجیح کابل اور قندھار کو پرامن رکھنا جبکہ پشاور اور لکی مروت پر حملے کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ چین، ایران اور روس بھی افغانستان سے کہہ چکا ہے کہ ان دہشت گردوں کو نکیل ڈالیں۔اگر کوئی عازم حج فوت ہوجائے یا مجبوری کے باعث نہ جاسکے تو اس کا کوئی قریبی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید