• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں فوجی گاڑیوں اور بکتر بند وہیکلز کا بحران، آدھی تعداد جنگ کیلئے تیار نہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں شائع ہونے والی حیران کن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوج اور میری ٹائم کور کی زیادہ تر زمینی گاڑیاں مشن کی تیاری کے قابل نہیں۔ لاکھوں ڈالر کے اخراجات کے باوجود یہ گاڑیاں معیار پر پورا نہیں اترتیں اور ان کی دستیابی کی صورتحال مسلسل زوال کا شکار ہے۔ نیشنل ڈیفنس میگزین میں شائع ہونے والے اس آرٹیکل میں گورنمنٹ اکائونٹبلیٹی آفس (جے اے او) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2015 سے 2024 کے درمیان زیرِ استعمال 18؍ مختلف زمینی گاڑیوں میں سے 16؍ کی ’’مشن کیپبلٹی‘‘ یعنی جنگی صلاحیت کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔ 2024ء میں کسی ایک گاڑی نے بھی جنگی تیاری کے مقررہ 90 فیصد ہدف کو پورا نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق 2021ء سے 2023ء کے دوران فوج کے اہم ترین بکتر بند وہیکلز میں سے نصف سے بھی کم مشن ریڈی حالت میں تھے۔ اس صورتحال نے پالیسی سازوں کو چونکا دیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشینری رکھنے والا ملک اندرونی طور پر اتنی کمزوری کا شکار کیوں ہے۔
اہم خبریں سے مزید