• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ قریب، ہم یہ کرکے دکھائیں گے، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر نے بڑا اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ قریب ہے، ہم یہ کر کے دکھائیں گے، خطے میں عظمت کا حقیقی موقع موجود، سب فریق پہلی بار کسی بڑے معاہدے پر تیار ہیں، پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات طے، معاہدے کا ٹائم فریم یا تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ مشرق وسطیٰ میں "عظمت کا حقیقی موقع" موجود ہے، تاہم انہوں نے کسی تفصیل یا ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کے قریب ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر لکھا: "ہمارے پاس مشرق وسطیٰ میں عظمت حاصل کرنے کا ایک حقیقی موقع ہے۔ سب پہلی بار کسی خاص چیز کے لیے تیار ہیں۔ ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔" انتظامیہ کے حکام کے مطابق ٹرمپ پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے تاکہ ایک معاہدے کے فریم ورک تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے جمعے کو کہا تھا کہ غزہ کے بارے میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ بات چیت "شدید" ہے اور اسرائیل و فلسطینی تنظیم حماس ان مذاکرات سے باخبر ہیں، جو ضرورت پڑنے تک جاری رہیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید