• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کا کل ورجینیا میں اہم اور غیر معمولی اجلاس طلب

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکہ کے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو منگل کے روز ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک اہم اورغیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے، امریکی عسکری قیادت کا یہ اجلاس امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایک ہی مقام پر طلب کیا ہے۔خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’’محکمہ جنگ‘‘ رکھنے کی تجویز بھی کانگریس کے سامنے ہے۔یہ واضح نہیں کہ وزیرِدفاع نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے منصوبہ بندی کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ صدر امریکہ کی میٹنگ میں شرکت پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید